ملک میں کورونا زدگان 64 ہزار سے متجاوز، 1317 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی ہے جب کہ 1317 اموات ہوچکی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2636 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی جب کہ 22 ہزار 305 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 964، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، اسلام آباد میں 2 ہزار 100، گلگت بلتستان 662 اور آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 432 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ سندھ میں 396، پنجاب میں 410، اسلام آباد میں 22، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔