سونا فی تولہ ڈھائی ہزار روپے سستا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 143 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔