اداکارہ نمرہ خان نے شوہر کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
گزشتہ مہینوں نمرہ خان نے برطانیہ میں مقیم پائلٹ سے شادی کی تھی۔
نمرہ نے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
نمرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں جذباتی پیغام لکھا کہ یہ وہ خواب ہے جو پورا ہونے کے بعد بھی خواب ہی لگ رہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یااللہ، میرے شوہر نے میری سالگرہ اور عمرے کو اتنا یادگار اور خوبصورت بنا دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے شوہر کے لیے بہت سی دعائیں بھی کیں۔
نمرہ خان کی اس پوسٹ کے بعد ناصرف شوبز ستاروں بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی اُنہیں عمرے کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔