سرے کاؤنٹی انتظامیہ کا تماشائیوں کے لیے اوول گراؤنڈ کھولنے کا فیصلہ
انگلینڈ :کورونا وباء کے تناظر میں سرے کاؤنٹی کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کے اصولوں کو اپناتے ہوئے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہو ئیں تو تماشائیوں کی تعداد کو کم رکھا جا سکتا ہے
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے اوول گراونڈ میں 25 ہزار 500 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہےمگر کورونا وباء کے تناظر میں سرے کاؤنٹی کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کے اصولوں کو اپناتے ہوئے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہو ئیں تو تماشائیوں کی تعداد کو کم رکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اوول گراؤنڈ نے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرنا تھی ۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز انگلینڈ سیریز جون کی بجائے اب جولائی میں شیڈول کی جا رہی ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ موجودہ حالات دیکھتے ہوئے رواں سیزن میں اوول میں انٹر نیشنل میچز کا انعقاد ممکن دکھائی نہیں دے رہا ہے۔