فلسطینیوں کی نسل کشی پر مودی کی خاموشی غیر اخلاقی ہے، سونیا گاندھی
نئی دہلی: بھارتی کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کُشی پر بھارت کا خاموش رہنا کسی طور سے بھی ٹھیک نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی نے انڈین ایکسپریس میں ایک کالم میں کہا کہ فلسطین میں جاری نسل کشی کے اقدامات کے بارے میں نریندر مودی حکومت کی مسلسل خاموشی کو عقلی یا اخلاقی طور پر بیان نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل پر "بالکل ناقابل قبول” حملہ شروع کرنے کے ڈھائی سال بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیل کی جوابی کارروائی بے رحمی اور بربریت کی علامت ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل غزہ پر تابڑ توڑ فضائی اور زمینی حملے کررہا ہے، جس میں 73,000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سونیا گاندھی نے انڈین ایکسپریس میں لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی رہنماؤں نے غزہ کے مکمل محاصرے کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینیوں کو جانور قرار دیا ہے، جنہیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف مظالم جاری رکھنے کے قابل بنایا۔ ان سب اقدامات سے باقی دنیا اپنے ضمیر کی آواز کو محسوس کررہی ہے۔