وزیر داخلہ محسن نقوی ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کے لیے ایران روانہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کے لیے تہران روانہ ہوگئے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ ہفتے کو ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کریں گے۔
دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ محسن نقوی مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سینئر ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔
یہ دورۂ لبنان جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ایران کے احتجاج اور امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کے بعد کیا جارہا ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ محسن نقوی ایک خصوصی پیغام لے کر جائیں گے اور اسلام آباد میں ہوئے معاہدے پر دستخط کے بعد تعاون کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ اس دورے کا مقصد مذاکرات میں بقیہ خلا کو پُر کرنا اور بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان مکالمے کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔