پنکی کے موبائل سے 100 جی بی غیر معمولی ڈیٹا ملنے کا انکشاف
کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے غیر معمولی ڈیٹا ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق این سی سی آئی اے سے کرائی گئی پنکی کے فون کی فارنزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا ہے جب کہ فون سے 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز بھی ریکور کیے گئے ہیں۔
ڈیٹا میں آن لائن ٹرانزیکشنز اور کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے اسکرین شارٹس شامل ہیں۔
پنکی کے فون سے 13 ہزار سے زائد لوگوں کے کنٹیکٹ بھی ریکور کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنکی کے فون سے 42 ہزار کال لاگ بھی سامنے آئے ہیں، ملزمہ نے ایک ہی موبائل فون میں 2 واٹس ایپ رکھے ہوئے تھے۔