امریکا کا ایرانی تنصیبات پر حملہ، پاسدارانِ انقلاب نے امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیے

تہران/ واشنگٹن: امریکا نے ایران میں گوروک اور جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جب کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹکام کے مطابق امریکی طیاروں نے مبینہ طور پر داغے گئے 4 ایرانی ڈرونز کے جواب میں کارروائی کی اور تمام ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔
امریکی سینٹکام نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو روکا گیا اور اس حملے میں کسی امریکی اہلکار کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پر وارننگ فائر کیے گئے تھے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہناہے کہ امریکی حملے کے جواب میں خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ 4 ٹینکروں پر فائرنگ کی جو بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے گرزنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا اور اس کی مکمل بندش کا ذمے دار اب امریکا ہوگا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ ترین حملے میں ایران نے 7 میزائل داغے تھے، جن میں سے 6 کو روک لیا گیا جب کہ ساتواں میزائل ہدف تک نہ پہنچ سکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔