امریکا اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرے گا، امریکی اخبار
واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب ایران کے خلاف مزید جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہے جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، تب تک دوبارہ جنگ نہیں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے اور جنگ کو مزید پھیلانا نہیں چاہتی۔
دوسری جانب امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔
امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہوئے چوتھے سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق اسرائیل اور لبنان نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، دونوں ممالک کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اسرائیل اور لبنان 22 جون کو دوبارہ مذاکرات کریں گے۔