ذوالحج کا پہلا جمعہ: لاکھوں عازمین نے خانہ کعبہ میں نماز جمعہ ادا کی

مکۃ المکرمۃ: مسجد الحرام میں ذوالحج کے پہلے جمعے لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی۔
مسجد الحرام میں آج خطبہ جمعہ دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے ذوالحج کے پہلے 10 دنوں کی روحانی فضیلت بیان کی۔
انہوں نے کہا کہ ان بابرکت دنوں میں کیے جانے والے نیک اعمال اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہوتے ہیں۔
شیخ ماہر المعیقلی نے حجاج کرام کو تلقین کی کہ وہ مناسکِ حج کی حرمت کا خیال رکھیں اور سرکاری ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر اجازت حج کرنا دوسروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور حج کے منظم اور محفوظ انتظامات میں خلل ڈالتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔