سلامتی کونسل بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لے، منیر اکرم
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے بھارت مکاری سے مقبوضہ وادی میں زمینی حقائق تبدیل کرنے کی سازشیں کررہا ہے، سلامتی کونسل بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لے۔
منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں ورچوئل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے مؤثر اقدامات نہ کرنے کی قیمت کشمیریوں کو ادا کرنی پڑتی ہے، سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ میں بھارت نے 33 کشمیریوں کو شہید کیا، اس کے علاوہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے رواں سال 989 کشمیری شہید ہوئے۔