بھارت نے دوبارہ للکارا تو اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے، وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ للکارا تو اُس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے۔
نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جو پہلے مار پڑی ہے، بھارت ابھی تک اسے سہلا رہا ہے۔
خواجہ آصف نے ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کے امکان کو مسترد کردیا اور واضح کیا کہ ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں، کیونکہ دوسرے ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔
28 ویں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ 28 ویں ترمیم پر کابینہ میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔