کابل حملہ: 27 ہلاک، عبداللہ عبداللہ بال بال بچ گئے

کابل: افغانستان کے شہر کابل میں ہونے والے ایک حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کابل میں ایک ہائی پروفائل تقریب پر ہونے والے حملے میں ۲۷ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
تقریب میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی تقریب میں موجود تھے، البتہ وہ حملے میں محفوظ رہے۔
حملہ آوروں نے راکٹ استعمال کیے، بعد ازاں فائرنگ کی گئی۔ حملے میں 27 افراد جان سے گئے، جب کہ 20 کے قریب افراد کے شدید زخمی ہوئے
دوسری طرف ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں برسی کی تقریب پر حملے سے طالبان کا کوئی تعلق نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔