پی ایس ایل فائنل کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی
لاہور: پی ایس ایل کے شائقین کے لیے وزیراعظم کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے فرنچائز مالکان کی درخواست پر پی ایس ایل فائنل میں فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے فیصلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔