ٹرمپ کے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دینے پر بھارتی آگ بگولا
واشنگٹن/ نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریت سے متعلق پوسٹ میں بھارت کو جہنم کا گڑھا اور بھارتیوں کو لیپ ٹاپ گینگسٹر قرار دے دیا، جس پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے۔
بھارتی عوام ناصرف مودی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں بلکہ ٹرمپ کے لیے بھی سخت ریمارکس دے رہے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنمائوں نے بھی اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مودی پر شدید تنقید کی ہے۔
انتہا پسند بی جے پی حکومت کی جانب سے منمناتا سار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ رپورٹس دیکھی ہیں اور بس وہ اتنا ہی کہیں گے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ توقع نہیں نریندر مودی ٹرمپ کو جواب دینے کی جرأت کریں گے، مودی ایک کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں، خمیازہ پورا بھارت بھگت رہا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور من چلوں نے ٹرمپ کے ریمارکس کو زبوں حالی پر درست تبصرہ کہنا شروع کردیا۔