فواد اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے

کراچی: پاکستان کے دو بڑے سپراسٹارز فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دکھائیں دیں گے اور مداحوں کو اس میگا پروجیکٹ کا شدت سے انتظار ہے۔
فواد خان اور عائزہ خان پاکستان کے معروف اداکار ہیں جو اپنی دلکش شخصیت اور متعدد ہٹ پروجیکٹس کے لیے جانے جاتے ہیں۔
فواد خان کے کامیاب ڈراموں میں ’زندگی گلزار ہے‘، ’اکبری اصغری‘، ’ہمسفر‘ اور ’داستان‘ شامل ہیں۔
اسی طرح عائزہ خان نے بھی ’میرے پاس تم ہو‘، ’پیارے افضل‘ اور ’چپکے چپکے‘ جیسے بڑے ہٹس دیے ہیں۔
پاکستان میں کامیابی کے علاوہ فواد خان نے بولی وُڈ میں بھی کام کیا ہے اور ’اے دل ہے مشکل‘، ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ جیسی مقبول فلموں میں اداکاری کی ہے۔
فواد خان اور عائزہ خان جلد ہی ہدایت کار ندیم بیگ کے ایک پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جنہیں حال ہی میں اپنی فلم ’لو گروو‘ پر خوب سراہا گیا ہے۔ اس آنے والی فلم میں دونوں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
یہ عائزہ اور فواد کا ایک ساتھ پہلا بڑا پروجیکٹ ہوگا، اس سے قبل وہ ایک اشتہاری مہم میں اکٹھے نظر آئے تھے اور مداح طویل عرصے سے انہیں ایک فلم میں ساتھ دیکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
یہ پہلا موقع بھی ہوگا جب ندیم بیگ کسی فلم میں ہمایوں سعید کے بغیر بطور مرکزی اداکار کام کررہے ہوں گے۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداح اس کاسٹنگ پر خاصے پُرجوش ہیں اور دونوں اداکاروں کی خوبصورتی اور اداکاری کو سراہ رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔