مذاکرات کی کامیابی سے پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے، مفتی تقی عثمانی
کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالیٰ نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالیٰ نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی، اس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار غیر معمولی طور پر بلند ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آج جو مذاکرات ہونے والے ہیں، ان کی کامیابی سے عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے، وزیراعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہنا چاہیے۔