عالمی اعتماد بحال، گوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد بڑھ گئی

اسلام آباد: گوادر پورٹ پر ایک اور بحری جہاز ایم وی ریوا گلوری 11 ہزار 629 میٹرک ٹن کارگو لے کر پہنچ گیا۔
وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، جس سے عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا۔
جنید انوار چودھری نے کہا کہ پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کی اسٹرٹیجک اہمیت کا واضح ثبوت ہیں، حکومت بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد میں اضافے سے بندرگاہ کی اہمیت مزید بڑھنے لگی ہے، سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں کو گوادر پورٹ پر مکمل سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ خطے میں ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ تجارت کا اہم مرکز بنتا جارہا ہے، بندرگاہ کو عالمی معیار کا میرین گیٹ وے بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔