خیرپور: عالمی ادارہ صحت کی منکی پاکس ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش
خیرپور: خیرپور میں منکی پاکس کے پھیلاؤ پر عالمی ادارۂ صحت نے ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
خیرپور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، سات نومولود بچے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں، جس کے بعد دیگر اضلاع تک پھیلاؤ کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔
حکام کے مطابق ویکسین صرف مخصوص ہائی رسک گروپس اور ہیلتھ ورکرز کو دی جاسکتی ہے۔
محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں میں 24 گھنٹے معلوماتی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی، اس کے ساتھ ہی ریسکیو 1122 کے ساتھ فوری رابطہ اور ریفرل سسٹم یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ نے اسپتالوں میں ایم پاکس رسپانس یونٹس قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق نوزائیدہ بچوں میں منکی پاکس سے اب تک 7 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔