جنگ کرنے والوں کی دعائیں خدا نہیں سنتا، پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کردی
ویٹیکن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے جنگ کے جواز کے لیے مذہب کا نام استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔
مذہبی پیشوا پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران جنگ کے جواز کے لیے مذہب کا استعمال کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ جنگ کرنے والوں کی دعائیں خدا نہیں سنتا۔
پوپ لیو نے دوران خطاب فریقین سے جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل بھی کی۔
عرب میڈیا کے مطابق اِیران جَنگ کے فریق رہنما جنگی اقدامات کو مذہب کے نام پر جائز قرار دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی ایران جنگ کو مسیحیوں کی دشمنوں کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر بیان کیا۔