اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس پر مداحوں کی جانب سے تنقید دیکھنے میں آرہی ہے۔
اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر قریباً 14.9 ملین فالوورز ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں چاند تارا، مہرپوش، چوہدری اینڈ سنز، میرے پاس تم ہو، محبت تم سے نفرت ہے، پیارے افضل، لاپتا اور جانِ جہاں شامل ہیں۔
حال ہی میں مداحوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہمراز میں ان کی شاندار اداکاری کو بھی سراہا۔
اس عیدالفطر پر عائزہ خان نے اپنے بولڈ انداز کے باعث خبروں میں جگہ بنائی، جب انہوں نے عید لُک کی تصاویر شیئر کیں، جو ماضی میں ان کی ذاتی پسند کے خلاف تھا، کیونکہ وہ پہلے ایسے لباس نہیں پہنتی تھیں۔
آج عائزہ خان نے ایک اور بولڈ عید فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس میں وہ سفید سلکی بغیر آستین والے لباس میں نظر آئیں۔
انہوں نے لکھا عید پر فوٹو شوٹ کیا تھا مگر پوسٹ کرنا بھول گئی۔ اس بار عید واقعی بہت مصروف گزری، لیکن ہر لمحہ بہت اچھا لگا۔
تاہم عائزہ خان کے پرانے مداح ان کے بدلتے ہوئے ڈریسنگ اسٹائل سے خاصے مایوس نظر آئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یاد ہے آپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آپ بغیر آستین والے کپڑے نہیں پہنتیں اور مکمل باوقار لباس کو ترجیح دیتی ہیں۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ شاید انہیں بولڈ انداز کی وجہ سے زیادہ شہرت مل رہی ہے، اسی لیے وہ اب ایسا کر رہی ہیں۔
ایک مداح نے تنقید کرتے ہوئے کہا عائزہ، ہمارے کمنٹس پڑھیں، یہ لباس اچھا نہیں لگ رہا، یہ بہت زیادہ ریویلنگ ہے۔
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ اداکار شہرت اور پیسے کے لیے ایسے انداز اپناتے ہیں، جب کہ ایک نے لکھا کہ صرف ویوز اور توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنا سمجھ سے باہر ہے۔
یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جہاں مداحوں کی ملا جُلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔