شہر قائد میں تاجروں کا عید سیزن برباد، کاروبار میں 86 فیصد کمی

کراچی: لاک ڈاؤن نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کے چھوٹے تاجروں کے عید سیزن کو بری طرح متاثر کیا۔
عید سیزن میں تجارتی مراکز صرف 10 یوم کے لیے اور محدود اوقات کے دوران کھولے گئے اور اس دوران تاجروں نے بہ مشکل 6 ارب روپے کی اشیا فروخت کیں، یوں رواں سال عید سیزن میں گزشتہ سال کی نسبت کاروبار میں قریباً 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
2020 میں عیدالفطر کا سیل سیزن ملکی تاریخ کا بدترین سیزن رہا، دو ماہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی کی مارکیٹیں 11 مئی تا 23 مئی تین تعطیلات کے باعث صرف 10 دن کھل سکیں، گرمی کی شدت اور تاجر نمائندوں کے سخت دباؤ کے باوجود حکومت سندھ نے افطار کے بعد بازار کھولنے کی اجازت نہ دی اور دکانیں 5 بجے بند کرنے کی پابندی عید سے ایک روز قبل تک برقرار رہی، گذشتہ سال عید سیل کا تخمینہ 35ارب روپے جب کہ رواں سال بہ مشکل 5 تا 6 ارب روپے کی فروخت کا حجم رہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔