متحدہ عرب امارات پر حملہ، ایک اور پاکستانی جاں بحق
ابوظبی: متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔
امارتی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا، ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرے، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔
متحدہ عرب امارات میں حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے، حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جاچکے ہیں، ایک پاکستانی دبئی میں جب کہ 2 ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔