منشیات رکھنے کا الزام، سری لنکن فاسٹ بولر شیہان پر پابندی عائد

کولمبو: منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار فاسٹ بولر شیہان مدوشانکا کی کرکٹ کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے پر سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پابندی لگادی۔

سری لنکن پولیس نے 2 روز قبل ایک سڑک پر معمول کی تلاشی کے دوران فاسٹ بولر کے پاس سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کرکٹ سری لنکا کے مطابق منشیات کیس کی مکمل انکوائری تک مدوشانکا کرکٹ کی کسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔