پاکستان میں عیدالفطر سے متعلق سپارکو کی پیش گوئی

کراچی: سپارکو نے ماہ شوّال (عیدالفطر) کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے۔
سپارکو کے مطابق شوال 1447 ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔
پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان قریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔
سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے پیش نظر ہفتہ 21 مارچ کو عید ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔