مصنوعی ذہانت لوگوں کو ذہنی تھکاوٹ میں مبتلا کرنے کا باعث قرار
نیویارک: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے آلات لوگوں کو شدید ذہنی تھکاوٹ میں مبتلا کررہے ہیں جس کو عام زبان میں بھیجا فرائی کہا جاتا ہے۔
ہارورڈ بزنس ریویو کے محققین نے متعدد انڈسٹریز کے امریکا میں مقیم 1500 ملازمین کا سروے کیا اور ان میں کارکردگی اور پیداوار پڑھانے کے لیے اے آئی استعمال کرنے والوں میں نقصان دہ رجحان کی نشان دہی کی۔
تحقیق میں اے آئی استعمال کرنے والوں میں شدید ذہنی تھکاوٹ دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ان کو اپنے کام پر توجہ دینے میں مشکل پیش آئی۔
محققین نے اس کے لیے بھیجا فرائی (برین فرائی) کی اصطلاح استعمال کی۔
سروے میں شامل شرکا نے اس کیفیت کی علامات میں سر درد، فیصلہ سازی میں سستی اور ذہنی دھندلاہٹ سے متعلق بتایا۔