چین میں روبوٹ نے 10 کلوواٹ پاور لائن کی مرمت کر ڈالی

بیجنگ: چین نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس کے ایک روبوٹ نے کامیابی کے ساتھ انسان الیکٹریشن کی جگہ 10 کلو واٹ کی پاور لائن کی مرمت کی ہے۔
ہوبئی الیکٹرک پاور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ووہان اسٹیٹ گرِڈ کی جانب سے بنایا گیا یہ روبوٹ الیکٹریشن رِجڈ انسولیشنز کو ہٹانے، ذیلی تاروں کو مرکزی تار میں جوڑنے اور کنکشنز عین مطابق کسنے کے لیے پریسائز لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔
ووہان اسٹیٹ گرڈ کے ایک ٹیکنیشین وو شِن کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ انتہائی پیچیدہ وائرنگ میں بھی سمت شناسی کرسکتا ہے اور اس سے زیادہ اہم بات کہ یہ لوگوں کی بجلی سے اموات کے خدشات مکمل طور پر ختم کرتا ہے۔
یہ انقلابی اقدام ہوبئی کی کاؤنٹی چنگشین میں کیا گیا، جس کا مقصد سخت ماحول میں بجلی سے متعلقہ امور انجام دینے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔