بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہراکر ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
احمد آباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔ بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
احمدآباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 256 رنز کے تعاقب میں 19 اوورز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کیویز کی جانب سے ٹِم سائیفرٹ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مچل سینٹنر 43، ڈیرل مچل 17، فِن ایلن 9، جیمز نیشم 8، گلین فلپس 5، جیکب ڈفی 3، مارک چپمین 3، رچِن رویندرا 1اور میٹ ہینری 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشک شرما، ہاردیک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایشان کشن 54، ابھیشک شرما 52، ہاردک پانڈیا 18 اور کپتان سوریا کمار یادیو 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
شِیوم ڈوبے 26 اور تِلک ورما 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رچِن رویندرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔