پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں اب بارہویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
مصر میں جاری ورلڈکپ کوالیفائر سے پہلے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد دو ہزار تینتیس تھی، چین اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی نے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد کو دوہزار دو سو سینتیس کردیا ہے، جس کی بناء پر پاکستان کی اب درجہ بندی چودہ سے بارہ ہوگئی ہے۔
پاکستان ورلڈکپ کوالیفائر میں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکا ہے، تاہم گروپ کا آخری میچ بدھ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گا۔