آج چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، دوسرے ملکوں میں قبلہ رُخ کا تعین کیا جاسکے گا
مکۃ المکرمۃ: آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا اور یہ منظر انسانی آنکھ سے بخوبی دیکھا جاسکے گا۔اس موقع پر دُنیا کے دوسرے ممالک میں مقیم مسلمان باآسانی قبلہ رُخ کا تعین کرسکیں گے۔
سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق چاند 91 فیصد روشن ہوگا، اس موقع پر دیگر چمک دار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر چاند کا یہ منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔
جس وقت چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اُس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان آسان طریقے سے قبلہ رخ کا تعین کرسکیں گے۔