فتنہ الخوارج کی تین شہروں میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز گرادیے گئے

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی جانب سے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی گئی تھی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو بروقت نشانہ بنا کر گرا دیا اور تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ان واقعات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے براہ راست روابط بے نقاب کردیے۔
دوسری جانب صوابی کے پابینی گاؤں میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کے باہر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ زخمی ہوئی۔
اس حوالے سے صوابی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد گراکر کیا گیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔