دانتوں کے درمیان خلال سے 50 بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں

کراچی: ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ فلاسنگ (دانتوں کے درمیان خلال کرنے سے) 50 سے زائد سنگین بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں کو اچھی حالت میں رکھنا دراصل صحت کا دروازہ ہے۔
یہ عمل سوزش (انفلیمیشن) کو روکنے میں مدد دیتا ہے، جو ذیابیطس، ڈیمنشیا اور دل کی بیماریوں سمیت کئی امراض سے جڑی ہوتی ہے۔
این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق 41 فیصد بالغ افراد ٹوتھ ڈیکے میں مبتلا ہیں (جب کہ قریباً نصف مسوڑھوں کی بیماری کا شکار ہیں) جو سوزش کو خون کی نالیوں اور دیگر اعضاء تک پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق دن میں دو مرتبہ برش کرنا اور باقاعدگی سے فلاسنگ کرنا مسوڑھوں کی بیماری سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔