مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما زعیم قادری انتقال کرگئے
لاہور: مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب 26 لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔
25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے، زعیم قادری سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہے اور انہوں نے بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمے داریاں نبھائیں، تاہم 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہوگئے تھے۔