اداکار خاقان شاہ نواز اور سبینہ سید کا نکاح، تصاویر وائرل
کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار خاقان شاہ نواز اور اداکارہ سبینہ سید رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔
اداکار جوڑی کا نکاح کراچی میں ہوا، جس میں صرف رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
اداکارہ سبینہ نے اپنے نکاح پر سفید اور گولڈن رنگ کا انتخاب کیا جب کہ خاقان شاہ نواز نے بھی سفید رنگ کا کڑھائی سے بھرپور کُرتا پہنا اور سفید رنگ کی شال بھی لی۔
جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئرز کیں جس کے بعد صارفین کو سبینہ سید کے نکاح کا جوڑا کچھ خاص پسند نہ آیا۔
جوڑی کو صارفین کی جانب سے نکاح کی مبارک باد دینے کے ساتھ اداکارہ کے لباس پر بھی تبصرہ کیا گیا۔
ایک صارف نے لکھا معذرت کے ساتھ لیکن آپ کا غرارا عجیب سا ہے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا شرارا ہے یا پھر پردے کے فرلز۔