ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا ساڑھے 5 لاکھ سے بھی مہنگا
کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت ساڑھے 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 19 ہزار 80 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ عالمی منڈی میں سونا 211 ڈالر بڑھ کر 5293 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی 271 روپے بڑھ کر 11911 روپے فی تولہ ہوگئی۔