اداکاری نہیں پروڈکشن سے گھر چلایا، فضیلہ قاضی کا فہد و ہمایوں کیلئے اظہار ناپسندیدگی

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے اداکار فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں فضیلہ قاضی نے اداکار احمد علی بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر شوبز کی کچھ شخصیات آپ کی مہمان بنیں تو آپ انہیں کیا کھلائیں گی، اداکار فہد مصطفیٰ کے نام پر فضیلہ قاضی نے ایسے ردعمل دیا کہ احمد علی بٹ حیران رہ گئے۔
فضیلہ قاضی نے فہد مصطفیٰ کے نام پر کہا کہ یہ کون ہیں؟ جب کہ اداکار ہمایوں سعید کے نام پر بھی اداکارہ نے کوئی خاص جواب نہیں دیا اور کہا کہ میں چائے پلا دوں گی، چائے پلا دوں یہ بھی ایک بڑی بات ہے۔
انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہوائی روزی ہے، میں نہیں چاہتی تھی میرے بچے اس انڈسٹری میں آئیں، مجھ جیسے اور بھی والدین ہیں وہ بھی نہیں چاہتے، میں نے اور قیصر نے اپنا گھر اداکاری سے نہیں بلکہ پروڈکشن سے چلایا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔