ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل کو ایک اور بڑے چیلینج کا سامنا۔
واشنگٹن: چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے ترقی کے کا سفر جاری ہے، ہواوے نے ایپ اسٹور متعارف کروایا، جو گوگل پلے اسٹور کے لیے چینلج تصور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ہواوے اپنا سرچ انجن بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو گوگل کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔ سرچ انجن متعارف کروانے کے بعد ہواوے کی جانب سے اسے بہت جلد ایکو سسٹم کا حصہ بنادیا جائے گا۔
ایپلیکیشن ڈویلپرز نے ہواوے سرچ انجن کا مکمل معاینہ کرکے بتایا کہ یہ ایک بنیادی سرچ ایپ ہے جو مطلوبہ معلومات یعنی ویڈیوز یا تصاویر سرچ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت کی پابندیوں کے باعث ہواوے کے نئے اسمارٹ فونز پر گوگل کی ایپلی کیشنز اور سروسز دستیاب نہیں تھیں۔