پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن پروازیں شروع کرنے کا بڑا اعلان

کراچی: پی آئی اے کی جانب سے مانچسٹر کے بعد اسلام آباد سے لندن کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا بڑا اعلان کردیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔
ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ لندن کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی لندن کے لیے پرواز 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جارہی ہے، لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پُرکشش روٹ ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اکتوبر 2025 میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کرنے کا افتتاح کیا تھا، جس کے بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔