یاسر نواز اور ندا یاسر پر علیزے شاہ کی کڑی تنقید

کراچی: فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے حوالے سے گزشتہ دنوں ندا یاسر نے ایک بیان دیا تھا، جس پر اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کی جانب سے اس پر احتجاج بھی دیکھنے میں آیا تھا۔ پچھلے دنوں ندایاسر اس بیان پر معافی مانگ چکی ہیں
حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں علیزے شاہ نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ندا آنٹی آپ نے بھی ویسے یاسر انکل سے ہی سیکھی ہے نا یہ لوگوں کو اُن کے حق کے پیسے نہ دینے والی حرکت؟
علیزے شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دو ٹکے کے شو میں اپنے اسسٹنٹ کو بول کے انوائٹ نہ کریں بار بار جن کے پیسے آرٹسٹس کو ملتے ہی نہیں۔

علیزے شاہ نے مزید لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ یہ نام نہاد سینئرز وہی حاصل کر رہے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں۔
خیال رہے کہ ماضی میں ایک ڈرامے میں کام کے دوران علیزے شاہ اور یاسر نواز کے درمیان ایک تنازع پیدا ہوا تھا، جس پر یاسر نواز نے علیزے شاہ کے خلاف بیان دیا تھا، یہ معاملہ اب تک حل نہیں ہوسکا ہے۔
حالانکہ علیزے شاہ سے متعلق بیان پر ایک ٹی وی شو میں یاسر نواز اپنی غلطی تسلیم کرچکے ہیں، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ کے حوالے سے میں غلط تھا۔ یہ میری غلطی تھی۔ مجھے اُس وقت خاموش رہنا چاہیے تھا۔
علیزے شاہ کی جانب سے وقتاََ فوقتاََ یاسر نواز اور ندا یاسر پر تنقید کی جاچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔