سال 2025 کی آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم جاری
اسلام آباد: رواں سال کی آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سال 2025 کی آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا تھا۔
مصطفیٰ کمال کا پولیو مہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ملک سے پولیو کے کیسز کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہییں۔ ملک میں بچوں کو پولیو کے خطرات درپیش ہیں۔
اس سال پانچ کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے۔ گذشتہ سال پولیو کے 74 کیسز تھے، اس سال 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آدھے سے زیادہ پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور، کراچی اور لاہور میں پولیو وائرس موجود ہے۔ بچوں کو وائرس سے بچانے کے لیے مہم میں قطرے ضرور پلائیں۔ وفاقی حکومت ملک بھر سے وائرس کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
اس تناظر میں آج مہم کا دوسرا روز ہے، اور ملک بھر میں پولیو ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے میں مشغول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تیس پولیو کیسزمیں سے 19کیسز خیبرپختونخواہ سے ہیں۔ سولہ کیسز سائوتھ خیبرپختونخواہ میں سامنے آئے۔