کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی مزید توسیع

کراچی: شہر قائد میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔