درفشاں سلیم نے اپنی پینٹنگ کی قیمت بتاکر سب کو حیران کردیا

کراچی: عشق مرشد اور سانول یار پیا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم زبردست حس مزاح کی حامل ہیں۔
درفشاں جہاں اپنی زبردست اداکاری کے باعث مقبول ہیں، وہیں ہمہ جہت خصوصیات بھی رکھتی ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی پینٹنگ کی قیمت ایک کروڑ روپے بتاکر سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ درفشاں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانش نواز کینوس پر لگی بلو رنگ سے ترچھی لکیر والی درفشاں کی پینٹنگ مداحوں کو دکھارہے ہیں۔
ویڈیو میں دانش نے اس ترچھی لکیر کا سوال کرتے ہوئے اداکارہ سے مذاق کیا۔
اس پر درفشاں نے کہا کہ اس تصویر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے، جس پر دانش نواز بھی حیران رہ گئے۔
دانش نواز کی حیرانی پر درفشاں نے کہا کہ آرٹ ایسے ہی بکتا ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس پر مداحوں کا ردعمل بھی دانش نواز سے ملتا جُلتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔