اذلان کی دوسری شادی کا اعلان پبلسٹی اسٹنٹ ہونے پر صارفین بھڑک اُٹھے

کراچی: معروف یوٹیوبر اذلان شاہ کا سوشل میڈیا پر دوسری شادی سے متعلق اسٹیٹس محض پبلسٹی اسٹنٹ نکلا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اذلان شاہ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ میں دوبارہ شادی کررہا ہوں اور میری اہلیہ نے اس کی اجازت دے دی ہے، اس معاملے میں میرے خاندان کو نہ بیچ میں لایا جائے اور میرے لیے دعا کی جائے۔
اذلان کے اس اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی اور صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔
شدید تنقید کے بعد اذلان شاہ نے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی، جس میں کہا کہ میری پوسٹ کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا تھا کہ میں دوبارہ شادی کررہا ہوں تاہم یہ دوسری شادی نہیں بلکہ میں اپنی اہلیہ وریشہ سے ہی دوبارہ نکاح کررہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ اس اعلان کے بعد بعض افراد نے اسے مذاق سمجھا، کچھ نے سخت زبان استعمال کی اور کچھ نے مجھ پر طنز کیا۔
وریشہ نے بھی تصدیق کی کہ ہماری شادی کی تیسری سالگرہ قریب ہونے کے باعث ہم دوبارہ شادی کررہے ہیں، اذلان کا اعلان کرنے کا انداز غلط تھا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں اور یہ تاثر دینا درست نہیں کہ وہ کسی اور سے شادی کررہے ہیں۔
صارفین نے اس پورے معاملے کو سستا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے جوڑے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔