کراچی: ضلع جنوبی میں پورشنز اور اضافی فلورز کی خرید وفروخت پر پابندی عائد

کراچی: شہر قائد کے ضلع جنوبی میں غیر قانونی پورشنز اور اضافی فلورز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ضلع جنوبی میں غیر قانونی پورشنز اور اضافی فلورز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جو تمام سرکاری رجسٹرار اور بلڈرز کے لیے بھی جاری کیا گیا ہے۔
ڈی سی ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ لیاری، گارڈن، اولڈ سٹی اور کلفٹن میں غیرقانونی تعمیرات کی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں، متعدد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس غیر قانونی پورشنز بیچنے اور مارکیٹنگ میں ملوث ہیں۔
ڈی سی سائوتھ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرارز کو حکم ہے کہ غیر قانونی فلورز اور پورشنز کی کوئی رجسٹری قبول نہ کریں، غیر قانونی پراپرٹیز کی رجسٹری یا سب لیز کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع جنوبی میں ناجائز تعمیرات کے خلاف وسیع پیمانے پر فوری کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔