گجرات پولیس کا انوکھا کارنامہ، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
گجرات: گجرات پولیس کا انوکھا کارنامہ، عادل نامی جن کے خلاف ڈی پی او کے حکم پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق معاملے کی درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گجرات میں سابق داماد اور جن کی جانب سے ساس سمیرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع گاؤں بھدر میں پیش آیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق داماد کے اندر جن آتا ہے جو داماد کو قابو کرکے میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کرلیتا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 17 سالہ نوجوان کبیر میں عادل نامی جن نے اپنی سابقہ ساس کے ساتھ زیادتی کی۔
ڈی پی او کے حکم پر ساس کی مدعیت میں سابق داماد سید کبیر اور عادل نامی جن پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او ککرالی گجرات نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، 1 سے 2 روز میں رپورٹ موصول ہوگی، سابق داماد کے اندر آنے والا عادل نامی جن 43 سالہ ساس پر عاشق تھا۔
ایس ایچ او نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔