سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ، شیڈول تبدیل

راولپنڈی: پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر کا بیان سامنے آیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔
تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔
پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔
سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن کھلاڑیوں کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔ ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے شیڈول کے مطابق ہوگا۔
خیال رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔
ون ڈے سیریز کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔