فلسطینی حسینہ پہلی بار مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی

بینکاک: فلسطین سے تعلق رکھنے والی حسینہ پہلی بار مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں شریک ہوں گی۔
تھائی لینڈ میں رواں سال نومبر میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں دنیا بھر سے 130 حسینائیں شرکت کریں گی۔
فلسطین کی جانب سے مس یونیورس پیلسٹائن نادین ایوب پہلی بارمس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی۔
نادین ایوب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، انہوں نے ادب اور نفسیات کی ڈگری لے رکھی ہیں۔
فلسطینی دوشیزہ نادین ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ مظلوم فلسطینی کی نمائندہ ہوں جنہیں قتل عام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، غزہ میں فلسطینیوں سے ہونے والی ناانصافی کی آواز بننا ہے۔
نادین ایوب کا کہنا ہے کہ فلسطین دنیا کے ہر فورم پر نمودار ہوگا، فلسطینی کے لیے اب خاموش نہیں رہا جاسکتا۔
خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں 21 نومبر کو مس یونیورس کا عالمی مقابلہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کی مریم بھی مس یونیورس 2025 میں حصہ لیں گی جبکہ عراق، لبنان اور ایران کی حسینائیں بھی عالمی مقابلے میں شریک ہوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔