ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل میں جگہ بنالی

ٹوکیو: پاکستان کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کردیا۔ وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی تیسری تھرو 85.28 میٹر کی کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ان کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کے ذاتی عزم کا مظہر ہے بلکہ پاکستان کے لیے ایک بڑی امید بھی بن چکی ہے۔
ارشد ندیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میں بھی شاندار کارکردگی دکھا سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر میڈل کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے اور متعدد بار میڈلز جیت کر سبزہلالی پرچم بلند کرچکے ہیں۔
پاکستان بھر سے شائقین کھیل ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور فائنل میں ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔