غلام بلور بھی کورونا کی زد میں آگئے

پشاور: سابق وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام بلور کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گھر میں قرنطینہ ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کی منگلا شرما اور ایم ایم اے کے سید عبدالرشید، وزیرتعلیم سندھ سعید غنی، کے پی کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی، پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، سینیٹر مرزامحمد آفریدی اور وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کورونا زدہ ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔