صدر ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو خوفناک اور کمیونسٹ قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار ظہران ممدانی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو خوفناک اور کمیونسٹ قرار دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے یہ بہت بری خبر ہے، لیکن وہ ممدانی کے ساتھ بہت مزا کرنے جا رہے ہیں، وہ دیکھنا چاہیں گے کہ ممدانی کو پیسے لینے کے لیے وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا میں میئر کے الیکشن رواں سال نومبر میں ہوں گے اور چند روز قبل ہونے والے ڈیمو کریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
نیویارک میئر کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی اعلان کرچکے کہ ان کے میئر بننے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیویارک کا دورہ کریں گے تو وہ ان کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔